سعید اجمل کو قومی ٹیم کا اسپن باؤلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

سعید اجمل کو قومی ٹیم کا اسپن باؤلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کرکٹر سعید اجمل کو قومی ٹیم کا اسپن باؤلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔ پی سی بی نے سابق کرکٹر کو عہدے کی پیشکش بھی کر دی ہے۔

سعید اجمل کی طرف سے مشروط رضامندی ملنے کے بعد اب حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کرنا ہے۔ ذکا اشرف کی منظوری ملتے ہی سعید اجمل کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

محمد یوسف پاکستان انڈر19 ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

خیال رہے کہ سعید اجمل پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے اسپن باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

دوسری طرف یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ سابق کرکٹر اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کے فاتح کپتان یونس خان کو بھی جونئیر کرکٹ ٹیم اور مختلف ایج گروپس ٹیموں کی ڈویلپمنٹ کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں