اسلام آباد ،زیرو پوائنٹ پر میٹرو بس حادثے کا شکار

metro bus

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ پر میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس سامنے سے آنے والے شہری کی گاڑی سے جا ٹکرائی،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں کمی

یاد رہے جمعے کو لاہور میں بھی میٹرو بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نیتجے میں بس کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ڈرائیور کوگرفتار کرلیاگیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرو بس کو ڈرائیور کی مبینہ غفلت کی وجہ سے کچہری سٹیشن پرحادثہ پیش آیا اور سٹیشن پلیٹ فارم سے جا ٹکرائی ۔

ایک مہینے کے دوران تیسری مرتبہ آٹے کی قیمت میں اضافہ

حادثے کے نتیجے میں بس کی ونڈ سکرین، باڈی اور بمپر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بس حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔


متعلقہ خبریں