صبا قمر کس پاکستانی اداکار سےشادی کرنا چاہتی تھیں؟ نام سامنے آگیا


پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر جس پاکستانی اداکار سے شادی کرنا چاہتی تھیں آخرکاراس کا نام بتا دیا۔

احسن خان نے یوٹیوب پر اپنے پوڈ کاسٹ کی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اُنہوں نے صبا قمر سے دلچسپ سوال پوچھے۔ احسن خان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ آپ کس اداکار سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن نہیں ہو پائی؟۔

ویوین رچرڈز پر نسل پرستانہ تبصرے، بیٹی مسابا گپتا کی رمیز راجا پر سخت تنقید

جس کے جواب میں صبا قمر نے احسن خان کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ “میں نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے سے پہلے کسی سے احسن خان کا نمبر لے لیا تھا۔ میں روزانہ احسن خان کو کالز اور میسجز کرتی تھی کہ میں نے آپ کیساتھ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرنا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے کے بعد جب پہلی بار احسن کے ساتھ کام کیا تو شروعات میں ہماری لڑائی ہوگئی تھی لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ مجھے احسن سے محبت ہوگئی تھی۔

عبدالرزاق کی معافی کے بعد امیتابھ بچن نے خفیہ پوسٹ شیئر کردی

انہوں نے انکشاف کیا کہ “میں نے احسن سے اپنی محبت کا اظہار کرنا ہی تھا کہ احسن خان کی زندگی میں اُن کی اہلیہ آگئیں اور پھر دونوں کی شادی ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں