ٹیکس کے شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کا فریم ورک تیار

FBR

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) نگران وفاقی حکومت نے ٹیکس کے شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کا فریم ورک تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چٸیرمین ایف بی آر نے ٹیکس اصلاحات پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دیدی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ایف بی آر کے مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں تجویز کردی گئیں۔پاکستان کسٹمز کے معاملات چلانے کیلیے کسٹمز بورڈ تشکیل دیا جاٸے گا ۔

وزارت خزانہ، وزارت صنعت و پیداوار، کامرس۔ تحفظ قومی خوراک اور داخلہ کے سیکرٹریز بورڈ کا حصہ ہونگے اس کے علاوہ محکمہ کسٹمز میں ممبر اپریزمنٹ کی نئی سیٹ تخلیق کی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس سسٹم میں ودہولڈنگ ٹیکس کا نیا ریجیم متعارف کرایا جاٸے گا۔

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات

جی ڈی پی میں اٹھارہ فیصد کاحصہ دار ریٹیلز سیکٹر صرف چار فیصد ٹیکس دیتا ہے نئے اصلاحاتی فریم ورک کے تحت ٹریک اینڈٹریس سسٹم میں نٸے سیکٹرز کو شامل کیا جاٸیگا۔

بڑے صنعتی شعبوں میں ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے الیکٹرانک انواٸسنگ سسٹم لایاجائیگا۔

ایف بی آر کا ٹیکس پالیسی ڈیپارٹمنٹ وزارت خزنہ کے سپرد کرنے کا پلان تیار کرلیاگیا۔

وہاب ریاض قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

نئے ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے تحت نیشنل ٹیکس اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دیدی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں