ملک میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا، فی تولہ قیمت 1300 روپے بڑھ گئی۔
اس اضافے کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا
دس گرام سونے کی قیمت میں 1122 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 850 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کا سونا 500 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔