ٹینکوں کا محاصرہ، ڈرونز کی پرواز، بجلی پانی بند، غزہ کے اسپتال جیل کا منظر پیش کرنے لگے

ٹینکوں کا محاصرہ، ڈرونز کی پرواز، بجلی پانی بند، غزہ کے اسپتال جیل کا منظر پیش کرنے لگے

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 42 ویں روز بھی جاری، غزہ کے انڈونیشین اور الشفاء اسپتال میں کام مکمل رک گیا، اسپتال کے اوپر اسرائیلی ڈرونز کی پروزایں، ٹینکوں نے اسپتالوں کا محاصرہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی غزہ کے تمام اسپتالوں میں کام رُک چکا ہے، انڈونیشین اسپتال میں ایندھن اور سہولیات ختم ہو چکی ہیں۔ اسپتال میں 140 مریضوں کی گنجائش ہے مگر 500 زیرعلاج ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملے جنگی جرائم کے مترادف ہیں، اردن

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے الاہلی اسپتال کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے، اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے ال اہلی اسپتال کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ طبی آلات کے گودام کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا جبکہ اسرائیلی فوجی ایمرجنسی کے باہر رکھی لاشیں بھی اٹھا کر لے گئے ہیں۔

اس حوالے سے فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے اس سے پہلے اسرائیلی فوج دوسری رات بھی غزہ کے الشفا اسپتال میں داخل ہوئی۔ اسپتال کے اوپر اسرائیلی ڈرونز کی پروازیں جاری رہیں، جبکہ اسپتال میں بجلی، پانی سمیت کھانے پینے کا سامان ختم ہوگیا ہے۔

اسرائیل کا غزہ بندرگاہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ 42 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 470 سے تجاوز کرگئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 16 نومبر کو جاری بیان کے مطابق 11 ہزار 470 شہید افراد میں 4707 بچے، 3155 خواتین اور 668 بزرگ بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں