قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کندھے کی انجری کے بعدنسیم شاہ تیزی سے روبصحت ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے بولنگ شروع نہیں کی۔
بابراعظم دلوں کے کپتان ہیں،محمد رضوان
نسیم شاہ کو چھ ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا تھا جس کی تکمیل کے بعد انہوں نے ہلکی پھلکی مشقوں کا آغاز کردیا ہے تاہم بولنگ شروع کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک ان کے سو فیصد فٹ ہونے کے امکانات ہیں۔ یاد رہے نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے۔