سیکرٹری اطلاعات بن کر نامعلوم شخص نے پیسے مانگنا شروع کر دیے


اسلام آباد(شہزاد پراچہ) سیکرٹری اطلاعات و نشریات بن کر نامعلوم شخص کی جانب سے مختلف محکموں کو فون کالز کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے “جعلی کالز” کے ایشو پرسرکاری دفاتر کو انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم شخص سیکرٹری اطلاعات و نشریات ظہور احمد کا روپ دھار کر مختلف محکموں کو ڈیجیٹل ٹرانسفر کے ذریعے حادثے کے بہانے رقم طلب کرنے پر کال کر رہا ہے۔

نیب کے اعلیٰ افسران بن کر رقم کا مطالبہ کرنے والی تمام کالیں جعلی اور فراڈ پر مبنی ہیں، نیب

وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے تمام دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ جعلی کال کے جواب پر کوئی رقم/پیسہ منتقل نہ کریں۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے تمام محکموں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ ایک فرضی شخص ہے جو صرف سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا روپ دھار رہا ہے۔

اس لیے تمام محکموں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے تمام دفاتر کو ہدایت دیں کہ وہ اس یا دوسرے ٹیلی فون نمبر پر کوئی رقم/پیسہ منتقل نہ کریں۔


متعلقہ خبریں