پی ایس ایل ایڈیشن 9 پاکستان میں ہی کرائیں ، فرنچائزز

پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ نائن کا شیڈول جاری کر دیا گیا


پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل 9 کے انعقاد کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن کو دبئی منتقل کرنے کی تجویز پر بات چیت کی گئی ،پی ایس ایل فرنچائزز نے  لیگ کو مقررہ تاریخوں میں پاکستان میں انعقاد پر زوردیا۔

محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے 3 نام پیش کردئیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری میں عام انتخابات کی وجہ سے پی سی بی کو سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے،حکومت کی جانب سےتاحال مقررہ ونڈو میں لیگ کے انعقاد کا گرین سگنل نہیں ملا۔

فرنچائز مالکان نے پی سی بی کو حکومت سے دوبارہ رابطہ کرنے پر اصرارکیا،پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کئے جانے کا امکان ہے۔

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ،عبوری سلیکشن کمیٹی فارغ

ڈرافٹ کی سائیڈ لائن پر پی ایس ایل گورننگ کونسل کی بیٹھک بھی ہوسکتی ہے،پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں براڈکاسٹرز کے بارے میں گفتگو کی گئی۔


متعلقہ خبریں