فلسطینیوں کیخلاف بیان ، برطانوی وزیر اعظم نے وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو برطرف کر دیا


برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک نے وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو برطرف کر دیا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ کی برطرفی کابینہ میں ایک وسیع تر رد و بدل کا حصہ ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ مزید کون سی تبدیلیاں ہوئی ہیں یا ہوسکتی ہیں۔

سویلا کو لندن میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر تنقید کا سامنا تھا۔ سویلا بریورمین نے کہا تھا کہ پولیس فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں پر پابندی نہ لگا کر تعصب کر رہی ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کو غزہ میں قتل و غارت گری کی وجہ قرار دیا تھا۔

برطانیہ پاکستان کے ملزموں کو حکومت کے حوالے کرے گا، برطانوی وزیر داخلہ

بریورمین نے اسرائیلی فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے کئی رشتے دار اسرائیلی فوج میں ہیں اس لیے وہ جانتی ہیں کہ اسرائیلی فوج دنیا کی بہترین اور پیشہ ور فوج ہے۔

دوسری جانب  بریورمین کی برطرفی کے فوری بعد سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو ڈاؤننگ اسٹریٹ میں داخل ہوتے دیکھا گیا جس سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ وہ کابینہ میں واپس آئیں گے۔


متعلقہ خبریں