لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے کو تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند کرنے کا حکم

lahore high court لاہور ہائیکورٹ

اسموگ کی روک تھام کے لئے لاہور ہائی کورٹ نے ہفتے کے روز تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے لیے ہفتے میں دو روز ورک فراہم ہوم کی پالیسی پر عمل درآمد کرانے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے ا سموگ سے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے شیخو پورہ،حافظ آباد گوجرانولہ کے ڈپٹی کمشنر کے تبادلوں کاحکم دیا۔

اسموگ نے پنجاب بند کرادیا

عدالت نے پنجاب حکومت سے کہا کہ سرکاری اسٹاف کے لیے الیکٹرانک موٹر سائیکل خریدے،سائیکلنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دیں۔

جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز کوتوہین عدالت کے نوٹسزجاری کررہا ہوں،اس موقع پر انہوں نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند کریں۔

کیا حکومت کے پاس صرف یہ حل ہے کہ پورے پنجاب میں چھٹیاں کردیں؟عدالت کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہور یہاں آکر باتیں کرتے ہیں مگر کارکردگی کچھ نہیں ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہورہے ہیں مختلف علاقوں سے ویڈیوز آرہی ہیں۔

اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ نے ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرانے کا بھی حکم دیا، لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی انوائرمنٹ کوفوری تبدیل کرنے کاحکم بھی جاری کر دیا۔


متعلقہ خبریں