گھانا کے 28 سالہ نوجوان فٹبالر رافیل ڈومینا لیگ میچ کے دوران انتقال کرگئے

گھانا کے 28 سالہ نوجوان فٹبالر رافیل ڈومینا لیگ میچ کے دوران انتقال کرگئے

گھانا فٹبال ٹیم کے سابق فٹبالر رافیل ڈومینا لیگ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ہی انتقال کرگئے، 2021 میں ڈاکٹرز نے رافیل کی صحت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں فٹبالر چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔

البانیا فٹبال لیگ میں گزشتہ روز اگناٹیا اور پارٹیزانی کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا، میچ کے 23 ویں منٹ میں رافیل ڈومینا کی طبیعت خرابی کی وجہ سے میچ روکا گیا۔ جونہی ریفری نے میچ دوبارہ شروع کرنے کیلئے سیٹی بجائی، رافیل ڈومینا گراؤنڈ پر گر پڑے۔

لائیو فٹبال میچ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طبی عملے کی طرف سے فوراً ایمبولینس گراؤنڈ میں بلائی گئی اور فٹبالر کو اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے کوشش کے باوجود رافیل ڈومینا کو بچایا نہیں جاسکا۔

اس حوالے سے گھانا فٹبال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں نوجوان فٹبالر کی موت کی تصدیق کی گئی۔ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں نوجوان فٹبالر کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

گھانا فٹبال نے اپنے بیان میں کہا کہ رافیل نے سچے دل سے گھانا کی نمائندگی کی اور آخری سانس تک وہ اپنے ملک کیلئے کھیلتے رہے۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔

اسٹار فٹبالر محمد صلاح غزہ کے حق میں بول پڑے

خیال رہے کہ 2017 میں نوجوان فٹبالر دل کی بیماری کا شکار ہوئے تھے۔ 2021 میں ایک میچ کے دوران انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں فٹبالر سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیا تھا لیکن بیماری کے باوجود انہوں نے فٹبال جاری رکھی۔


متعلقہ خبریں