ورلڈ کپ سے آوٹ ہونے سے بہت مایوسی ہوئی، شاداب خان


پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے ایونٹ میں میری اپنی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے شکست کے بعد  شاداب خان نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، ورلڈ کپ سے آوٹ ہونے سے بہت مایوسی ہوئی۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کپتان پر سارا ملبہ ڈال دیا جائے۔

ٹیم کی پرفارمنس کی ذمہ دارپوری ٹیم ہوتی ہے، خراب کارکردگی پرکپتان اور کوچ کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

بابر اعظم پاکستانی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے

دوسری جانب  قومی کرکٹ ٹیم  کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ کا آخری میچ ہارنے کے بعد کہا کہ ٹیم کی شکست پر مایوسی ہوئی ہے، ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی۔ تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں ، ہم نے 30سے 40رن زیادہ دئیے۔

جنوبی افریقا کیخلاف میچ قریب جا کر ہارے، وطن واپس جا کر اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

انگلینڈ نے2025 کی چیمپئنزٹرافی کیلئےکوالیفائی کرلیا

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،اگر اسپنر وکٹیں نہ لیں تو مشکل ہوتی ہے، مستقبل میں ٹیم کے ساتھ اپنا تجربہ شیئرکرتا رہوں گا۔


متعلقہ خبریں