اسرائیل بمباری، حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید


غزہ: اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری سے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی خونریزی کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کے براق اسکول پر اسرائیل نے بمباری کر دی جس میں مزید 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہنیہ بھی شامل ہیں جو اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم کا غزہ کو اسرائیل کے کنٹرول میں رکھنے کا اعلان

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے فلسطینی خاندان کے خاندان اجڑ گئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں تقریباً 11 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں