نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات

anwar ul haq kakar

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے نہتے فلسطینیوں کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

سانحہ 9مئی کی مذمت کی تھی،قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیے، صدر عارف علوی

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا،وزیراعظم نے عالمی قوتوں کی غزہ میں جاری بربریت پر خاموشی کو شرمناک قرار دیا۔

بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی قوتیں جنگ بندی، نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے میں کردار ادا کریں،ملاقات میں دونوں رہنماوں کاغزہ میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اشیاء ضروریہ و طبی امداد کی فراہمی کیلئے راہداری کے قیام کا بھی مطالبہ کیا گیا،صدر محمود عباس نے پاکستان کا اس مشکل وقت میں فلسطینیوں کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان

صدر محمود عباس نے امداد بھیجنے پر بھی وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا


متعلقہ خبریں