جنگ ختم ہونے کے بعد بھی اسرائیلی فوج غزہ میں رہے گی، امریکی صدر

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین جنگ ختم ہونے کے بعد بھی اسرائیلی فوجیں غزہ میں رہیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ اس موقع پر امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ 3 دن کی جنگ بندی میں حماس بھی کچھ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دے گی۔

امریکی صدر نے نیتن یاہو سے کہا کہ تمام یرغمالیوں کی شناخت کی تصدیق کے لیے جنگ میں 3 دن کا وقفہ ناگزیر ہے جس کے بعد یرغمالیوں کے ناموں کی فہرست فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوجیں غزہ میں موجود رہیں گی اور سیکیورٹی معاملات کی نگرانی کریں گے۔ امریکہ کے پاس فی الحال غزہ کے مستقبل کا کوئی حتمی حل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک پارلیمنٹ نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جواب دیا کہ انہیں حماس پر بھروسہ نہیں اور اس بات پر بھی یقین نہیں کہ حماس یرغمالیوں کے حوالے سے کسی معاہدے پر راضی ہونے کو تیار ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں بالخصوص امریکی شہریوں کو نکالنے پر ہے۔


متعلقہ خبریں