ملک بھر میں مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے قوم کو بیداری کا سبق دیا اور نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا۔
یوم اقبال کے حوالے سے آج لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی،مزار اقبال پر پاک بحریہ کے دستے نے گارڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈورساجد حسین اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مہمان خصوصی نے گارڈ میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کامعائنہ کیا۔
اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈورساجد حسین نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادربھی چڑھائی، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر عام تعطیل ہے اور خصوصی تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔