نواز شریف سیاسی درجۂ حرارت کم کرنے میں کردار ادا کریں، فواد چودھری


سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف سیاسی درجۂ حرارت کم کرنے میں کردار ادا کریں۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے علم نہیں کہ مذاکرات میں کیا ہوا تھا لیکن پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے تھے، مذاکرات اچھے تھے، اب بھی مذاکرات 100 فیصد ہو سکتے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کہیں کہ 50 سال بعد ایسا الیکشن نہ جیتیں، اس طرح کے الیکشن میں نواز شریف جیت بھی گئے تو کون مانے گا۔

جنگ کے مطابق سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، نواز شریف سیاسی درجۂ حرارت کم کرنے میں کردار ادا کریں۔

اُنہوں نے ایوب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دور معاشی لحاظ سے تو اچھا تھا۔


متعلقہ خبریں