قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےخریداری کے حوالے سے چلنے والی خبروں کومن گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے نے کہا ہے کہ ان کے حوالے سے بے بنیاد خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پربابراعظم اپنے آفیشل اکائونٹ پراسٹوی میں لکھا گیا ہے کہ ہم مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
پاکستان سیمی فائنل میں کیسے جا سکتا ہے؟ پوزیشن واضح ہو گئی
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نے ایک خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم کے کپتان نے بھارتی مشہور ڈیزائنر سبیاساچی سے 7 لاکھ کی شیروانی خریدی ہے اس کے علاوہ ایک معروف دکان سے زیورات بھی خریدے ہیں۔
تاہم قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے شادی کیلئے خریداری کے حوالے سےگردش کرنے والی خبروں کی سختی سےتردید کردی ہے۔