اسرائیلی وزیراعظم کا بھتیجا یائیر نیتن یاہُو غزہ میں حماس کے ہاتھوں ہلاک


اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا بھتیجا یائر نیتن یاہو غزہ میں القسام بریگیڈ کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔

ترک خبر رساں ادارے ‘ترکیے’ کے مطابق یائر ایدو نیتن یاہو غزہ میں عزالدین القسام بریگیڈ کے خلاف لڑائی کے دوران ہلاک ہوا۔ اطلاعات کے مطابق یائر نیتن یاہو اسرائیلی فوج میں کپتان تھا۔

ایران کی غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے پر امریکہ کو دھمکی

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ یائر نیتن یاہو غزہ میں ‘ڈیپ انفلٹریشن سنائپر یونٹ’ کا سربراہ تھا جو ‘ڈینجیرس اسنائپر’ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

دوسری طرف ایک غیر ملکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غزہ پٹی کی غیر معینہ مدت کیلئے سلامتی کی مجموعی ذمہ داری سنبھالے گا۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ غزہ میں اس وقت تک جنگ بندی نہیں ہوگی جب تک حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔

غزہ بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے، انتونیو گوتیرس

خیال رہے کہ 8 اکتوبر سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کیے جانے والے ہولناک حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔ شہید ہونے والوں میں 4 ہزار سے زیادہ بچے اور 2600 خواتین شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں