اشتعال انگیز ٹویٹ کیس ، خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب


سیشن کورٹ لاہور نے پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کے معاملے پر خدیجہ شاہ نے وکیل سمیرا کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی، ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید پھر گرفتار ، پولیس کو خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دے، جس پرعدالت نے ایف آئی اے سے خدیجہ شاہ کا ریکارڈ طلب کر لیا، بعد ازاں سیشن کورٹ نے کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ خدیجہ شاہ پر 9 مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کا الزام ہے۔

 


متعلقہ خبریں