ورلڈ کپ 2023، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا


احمد آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے 36ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کی ٹیم 287 رنز کے تعاقب میں 49ویں اوورز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کے بین اسٹوکس 64 اور ڈیوڈ ملان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ معین علی نے 42، کرس ووکس 32 اور ڈیوڈ ولی 15 رنز بنا سکے۔ عادل رشید نے 20، جو روٹ نے 13 اور لیام لیونگسٹون نے 2 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے جبکہ پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 ویں اوور میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد پاکستان پانچویں نمبر پر آ گیا

آسٹریلوی اوپنرز ٹیم اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر ٹریوس ہیڈ 11 اور ڈیوڈ وارنر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسٹیو اسمتھ 45 جبکہ مارنس لیبوشین 71، جوش انگلس 3، کیمرون گرین 47 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

مارکس اسٹونس 35، کپتان پیٹ کمنز 10، مچل اسٹارک 10 اور ایڈم زیمپا 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


متعلقہ خبریں