نادرا اور پاکستان پوسٹ کے تعاون سے اب شہریوں کو ڈاکخانوں سے شناختی کارڈ میں تبدیلی کے ساتھ ترمیم اور تجدید کی سہولت ملے گی۔
شہری ترمیم اور گمشدگی کے بعد دوبارہ تجدید سمیت دیگر سہولتیں حاصل کر سکیں گے۔
نادرا نے سوشل میڈیا پر زیرگردش موبائل وین ویڈیو کی اصل حقیقت واضح کر دی
پوسٹ ماسٹر جنرل مصطفی کمال کے مطابق نادرا دفاتر کے باہر شہریوں کے ہجوم کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، ابتدا ء میں سات پوسٹ آفسز سے شہری نادرا کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ مستقبل قریب میں ان کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے یہ سہولت دیگر شہروں میں بھی جلد شروع کی جائے گی۔