امریکی ایوانِ نمائندگان کی ممبر پرامیلا جایا پال نے جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بس، بہت ہو گیا۔ اسرائیل کو غزہ پر بمباری بند کرنا ہو گی۔ اسرائیل جو کر رہا ہے وہ مشترکہ سزا ہے اور جنگی جرم ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی بھارتی نژاد رکن ایوان نمائندگان اورعدالتی کمیٹی کی سربراہ پرامیلا جایا پال ہاؤس نے کہا کہ غزہ میں جاں بحق ہونے والے ہر 5 شہریوں میں سے 2 بچے ہیں۔ ایک ہزار بچے اس وقت ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہو رہا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کی حمایت میں قرارداد منظور
علاوہ ازیں سابق فوجی اور ڈیموکریٹک پارٹی سے امریکی رکنِ کانگریس جیسن کرو نے کہا ہے کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گنجان آباد شہروں میں جنگیں لڑی ہیں، شہریوں کی موجودگی میں ہم اپنی جنگی حکمتِ عملی تبدیل کرتے تھے۔