اکتوبر 2023:سیمنٹ کی فروخت میں کمی

سیمنٹ

سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی


اکتوبر 2023کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.007 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اکتوبر کی فروخت 4.253 ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 5.78فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

بٹ کوائن کی قیمت 18 ماہ کی ریکارڈ بلندسطح پر پہنچ گئی

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2023میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.292ملین ٹن رہی جو اکتوبر 2022کی فروخت 3.890ملین ٹن سے 15.38فیصد کم رہی۔

اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 97.33فیصد اضافہ سے 7لاکھ15ہزار 28ٹن رہی جبکہ اکتوبر 2022میں 3لاکھ62ہزار 350ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی انگریزی اخبار کی شائع کردہ خبر کی تردید

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (بشمول مقامی و برآمدی) 15.892ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 13.874ملین ٹن سے 14.55فیصد زائد رہی۔

رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 7.47فیصد اضافہ سے 13.426ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 12.492ملین ٹن رہی تھی۔

نادرا نے سوشل میڈیا پر زیرگردش موبائل وین ویڈیو کی اصل حقیقت واضح کر دی

سیمنٹ کی مجموعی ایکسپورٹ میں بھی 78.53فیصد کا خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور جولائی تا اکتوبر 2023سیمنٹ کی ایکسپورٹ 2.466ملین ٹن رہی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1.381ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں