ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 55 رنز پر آؤٹ کر دیا، محمد شامی کی باؤلنگ نے اہم کردار ادا کیا انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
محمد شامی نے پانچویں وکٹیں حاصل کرنے کے بعد سجدہ ریز ہونے کی کوشش کی لیکن اچانک رک گئے جس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف محمد شامی نے 5 اوورز میں 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کو 302 رنز سے شکست، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 18 ویں اوور میں انہوں نے کسون رجیتھا کوآؤٹ کیا جو کہ ان کی پانچویں وکٹ تھی، وہ گراؤنڈ میں گھٹنوں کے بل بیٹھے لیکن سجدہ نہ کیا اور پھر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔
ٹوئٹر (ایکس) پر عبداللہ نامی صارف نے لکھا کہ شامی سجدہ کرنے جا رہے تھے لیکن انہیں خیال آیا کہ وہ بھارت میں ہیں، ایک اور صارف بلال نے لکھا کہ شامی سجدہ کرنے والے تھے لیکن انہیں یاد آیا کہ وہ بھارتی ہیں اور اس کے لیے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Mohammad Shami tried to make a sajda but remembered he’s Indian and will get bashed for it. #INDvsSL pic.twitter.com/IDO5hoYne0
— Bilal Khan (@BilalKhan1_) November 2, 2023