حماس نے اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی


غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں زمینی حملے کے لیے آنے والے اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔

حماس کے القسام بریگیڈز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں مزاحمتی کارکن سرنگ سے نکل کر اسرائیلی ٹینک کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بناتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں ٹینک کو تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسلامی ممالک سے اسرائیل کو برآمدات روکنے کا مطالبہ

غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کو سخت جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور اس دوران اس کے 18 سے زائد فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ جن کی اسرائیل نے خود تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن سے اسرائیل پر ڈرون حملے شروع

ایک رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 325 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ایک ہزار 400 سے زائد اسرائیلی مارے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں