ہر شخص 15 سے 20 لاکھ روپے کما سکتا ہے، گورنر سندھ


کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں کورسز کا فائدہ ہو گا اور ہر شخص 15 سے 20 لاکھ روپے کما سکتا ہے۔

کراچی آرٹس کونسل میں گلگت بلتستان کی یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب میں بچوں کے ساتھ رقص بھی کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے چھٹکارے کے لیے گلگت بلتستان مدد کرسکتا ہے اور قابض حکمرانوں سے جان چھڑانے میں بھی گلگت بلتستان مدد کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ پیدا ہوا تو گلگت بلتستان میں پیدا ہونا چاہتا ہوں اور گلگت بلتستان کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کھینچا تانی کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا، فردوس عاشق اعوان

کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں کرائے جانے والے کورسز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کورسز کا فائدہ ہو گا اور ہر شخص 15 سے 20 لاکھ روپے کما سکتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ سعید غنی سوچ رہے ہوں گے سب میں بتا گیا لیکن سعید غنی ہمارا بھائی ہے اور انتخابات آ رہے ہیں عوام جسے چاہیں ووٹ دیں۔ ہم اپنا حق حاصل کر کے رہیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ کسی مغربی ملک میں کوئی واقعہ ہو جائے تو سب کھڑے ہو جاتے ہیں لیکن فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر دنیا خاموش بیٹھی ہے۔ ہمیں فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں