ورلڈ کپ :پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بڑھ گئیں

pak team

پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بڑھ گئیں


ورلڈ کپ 2023 کےاہم میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کردیا۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اس وقت جنوبی افریقا، بھارت اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ چوتھی ٹیم کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ میں سخت مقابلہ ہے۔

کوئنٹن ڈی کوک کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ابھی ورلڈکپ میں اپنے بقیہ 2 میچز کھیلنے ہیں۔پاکستان اپنے اگلے میچ میں ہفتے کو نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہوگا اور آخری میچ انگلینڈ سے کھیلے گا جبکہ نیوزی لینڈ کو اپنا آخری میچ سری لنکا سے کھیلنا ہے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچز جیتنا ضروری ہے جبکہ اگر نیوزی لینڈ اپنے دونوں بقیہ میچز ہار جائے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرے گا۔

انضمام الحق نے چیف سیلکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

جبکہ پاکستان اپنے اگلے 2 حریفوں کو شکست دینے پر 10 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

انگلیںڈ کی ٹیم 6 میچ کھیل کر 1 جبکہ نیوزی لینڈ 7 میچ کھیل کر4 میں کامیابی حاصل کرسکا ہے۔


متعلقہ خبریں