سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہےکہ آئندہ عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف جیل میں ہونگے۔
ہم نیوز کے پروگرام”پاور پولیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی امیدوار مجھے نظر نہیں آرہا اور میں پی ٹی آئی کو کسی بھی قابل ذکر سائز میں چاروں صوبوں کی اسمبلی میں جاتا ہوا نہیں دیکھ رہا۔
پی ٹی آئی کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی
انہوں نے کہا کہ اللہ کرے اس بارالیکشن ایسے ہوں کہ ہر کوئی انہیں تسلیم کر لے، لیکن مجھے الیکشن سے پہلے اور بعد میں صورتحال خراب لگ رہی ہے کیونکہ جس طرح نواز شریف کی پروقارانٹری ہوئی ہےمجھے لگتا ہے الیکشن نہیں سلیکشن ہو گی ۔
سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اس وقت سیاست میں غیر متعلقہ ہیں کیونکہ ان کے پاس نہ تو بیانیہ ہےاور نہ ہی وہ پرفارمنس کی بنیاد پر ووٹ مانگ سکتے ہیں۔