بولیویا نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کر دیئے


بولیویا: جنوبی امریکی ملک بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی امریکی ملک بولیویا کے نائب وزیر خارجہ فریڈی ممانی نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسرائیلی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے، حماس

نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ پر دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بولیویا اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرتا ہے۔

بولیویا کے صدر نے بھی کہا کہ اسرائیلی مظالم نسل کشی ہیں اور اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائی سے دنیا کا امن و استحکام متاثر ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں