غزہ میں روزانہ کم از کم 100 امدادی ٹرکوں کی اجازت دی جائے، فلسطینی مندوب


فلسطینی مندوب منصور ریاض نے کہا ہے کہ غزہ میں روزانہ کم از کم 100 امدادی ٹرکوں کی اجازت دی جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل فلسطین صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی مندوب نے کہا کہ اسرائیل نے 3 ہفتے میں ہمارے 3 ہزار 500 بچے شہید کر دیئے۔ ہر 5 منٹ بعد ایک فلسطینی بچہ شہید کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے بھی آپ کے بچوں کی طرح ہیں اور یہ جنگ ہمارے بچوں کے خلاف ہے۔ 23 لاکھ فلسطینی جو کچھ برداشت کر رہے ہیں وہ کوئی نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ منظم طریقے سے افراتفری پھیلا رہا ہے، روسی صدر

منصور ریاض نے کہا کہ غزہ میں روزانہ کم ازکم 100 امدادی ٹرکوں کی اجازت دی جائے۔ فلسطینیوں کو روزانہ موت کی صورتحال کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ یہ کہنے کے لیے کتنے دن انتظار کریں گے کہ بس کرو کافی ہو گیا ؟ ہم نے دو ریاستی حل کو قبول کیا لیکن اب آپ کو عملدرآمد سے کون روک رہا ہے؟


متعلقہ خبریں