امریکہ منظم طریقے سے افراتفری پھیلا رہا ہے، روسی صدر

روسی صدر

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منظم طریقے سے افراتفری پھیلا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں افراتفری کا ذمہ دار ہے اور  مشرق وسطیٰ کے مسائل کی جڑ امریکہ ہے۔

انہوں ںے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ منظم طریقے سے افراتفری پھیلا رہا ہے اور فلسطین میں بےگناہ لوگوں کی موت کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: داغستان ، تل ابیب سے آنیوالے طیارے پر مشتعل افراد کا دھاوا ، اسرائیلی شہریوں کو تلاش کرتے رہے

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ تنازع کا حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے جبکہ امریکہ اور اتحادی عالمی عدم استحکام کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں