اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا تاہم شہید بینظیر آباد اور سکرنڈ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 3 اور اسکردو میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں سموگ کے باعث حد نگاہ میں کمی آگئی ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کی آلودہ ترین شہر وں میں پہلی پوزیشن بر قرار جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 488 اور درجہ حرارت23 ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح فیز8ڈی ایچ اے 501،مراتب علی روڈ 495،یو ایس قونصلیٹ 434 اورمال روڈ پر آلودگی کی شرح 416 ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں