بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی موبائل رجسٹریشن سروس ممکنہ طور پر نومبر تک فعال ہو جائیگی ، سیکرٹری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

بی آئی ایس پی نے شہریوں کو خبردار کردیا


بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکرٹری عامر علی احمد نے کہا ہے کہ  مستحقین کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ممکنہ طور پر موبائل رجسٹریشن سروس نومبر تک فعال ہو جائے گی۔

سیکرٹری کے مطابق موبائل رجسٹریشن مراکز سے دور دراز علاقوں میں مقیم مستحق خواتین کو موبائل گاڑیوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولیات میسر آئیں گی۔

پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کونسی 3 ٹیمیں نہیں ہونگی؟آئی سی سی نے اعلان کردیا

نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری کے موبائل رجسٹریشن مراکز کے لیے کل 25 موبائل وینز شامل کی جا رہی ہیں جو ان لوگوں کو سہولت فراہم کریں گی جو رجسٹریشن کی سہولت تک رسائی سے قاصر ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں 19، سندھ میں پانچ اور اسلام آباد میں ایک موبائل رجسٹریشن سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔

سرفراز احمد کو سیاسی اثر و رسوخ کی بنا پر کپتانی سے ہٹایا گیا تھا، نعمان نیاز کا دعویٰ

سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کہا کہ اگست میں شروع ہونے والی موبائل وینز کے فعال ہونے کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد اور خواجہ سراؤں کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے اور وہ رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں