پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کونسی 3 ٹیمیں نہیں ہونگی؟آئی سی سی نے اعلان کردیا


آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 7 ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے کوالیفائی کر سکیں گی جبکہ پاکستان میزبان ہونے کے ناطے آٹھویں ٹیم ہوگی۔

سرفراز احمد کو سیاسی اثر و رسوخ کی بنا پر کپتانی سے ہٹایا گیا تھا، نعمان نیاز کا دعویٰ

پاکستان میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔

ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنانے کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔


متعلقہ خبریں