ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 100رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق 230رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ 34ویں اوور ز میں 129رنز بنا کر آئوٹ ہوگیا۔
لیام لیونگ اسٹون27رنز بنا کر نمایاں رہے،ڈیوڈ ولے اورڈیوڈ ملان نے 16،16رنز بنائے،معین علی15، جونی بیئرسٹو 14رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔
جوز بٹلر اورکرس ووکس 10 ،10رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،جوئے روٹ اور بین اسٹوکس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
محمد شامی نے 4،جسپریت بمرا نے3وکٹیں حاصل کیں،کلدیپ یادیو2اورجدیجہ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
اس سے قبل بھارت نے 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر229رنز بنائے۔
ایسا لگا ورلڈکپ نہیں، بھارتی بورڈ کے ہوم ایونٹ کا میچ کھیل رہے، مکی آرتھر
کپتان روہت شرما101گیندوں پر87رنز بنا کر نمایاں رہے،سریاکماریادیو49،کے ایل راہول39رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
جسپریت بمرا16،کلدیپ یادیو9اوررویندرا جدیجہ نے8 رنز بنائے۔
ڈیوڈ ولی نے 3وکٹیں حاصل کیں،کرس ووکس،عادل رشید نے 2،2اور مارک وڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔