ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے بنگلہ دیش باہر


نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل کی دوڑ سے بنگلہ دیش باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کا 28واں میچ نیدرلینڈز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کلکتہ کے ایڈن گارڈنز گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں نیدرلینڈز نے کامیابی حاصل کر کے بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

ورلڈ کپ 2023 میں بنگلہ دیش اب تک 5 میچز میں شکست کھا چکا ہے اور ٹیم کا رن ریٹ بھی سب سے خراب ہے۔ نیدرلینڈز سے شکست کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور مقررہ اوورز میں بنگلادیش کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا گیا تاہم ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 42.2 اوورز میں 142 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی جبکہ نیدر لینڈز نے ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی اپنے نام کر لی۔


متعلقہ خبریں