پاکستانی کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں ، وہ کیسے کھیلیں گے ؟ راشد لطیف

راشد لطیف کی پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔

ایک ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے دعویٰ کیا کہ بابراعظم گزشتہ دو روز سے چیئرمین ذکا اشرف سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو میسج کر رہے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیا پر بہت سی چیزیں ہو رہی ہیں، شاید وہ جھوٹی ہیں لیکن میں آپکو سچی خبر فراہم کروں گا جو روکی ہوئی ہے، کھلاڑیوں کو پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تو وہ کیسے کھیلیں گے؟۔

بابر اعظم کپتانی چھوڑ دیں، راشد لطیف کا مشورہ

راشد لطیف نے سوال اٹھایا کہ بابراعظم سلمان نصیر (چیف آپریٹنگ آفیسر)، عثمان والہ (ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ) کو میسج کررہے ہیں تو انکے کپتان کو جواب نہ دینے کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں کیے گئے سینٹرل کنٹریکٹس پر بورڈ دوبارہ غور کرے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں