نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی۔ جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی۔
جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں 120 ووٹ پڑے جبکہ امریکہ، اسرائیل، ہنگری سمیت 14 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے شرط رکھ دی
برطانیہ سمیت 45 ممالک نے قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔ قرارداد میں جنگ بندی، غزہ میں پانی اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔