پاکستان اور جنوبی افریقہ ورلڈکپ میچ سے پہلے چنئی کے کچھ علاقوں میں بارش

پاکستان اور جنوبی افریقہ ورلڈکپ میچ سے پہلے چنئی کے کچھ علاقوں میں بارش

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا اور فیصلہ کن میچ آج جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی، میچ کے دوران ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں آج پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیمیں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کے میدان میں جیت کیلئے جان کی بازی لگائیں گی۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے اس فیصلہ کن میچ سے قبل چنئی کے کچھ علاقوں میں بادل برسنے کی ویڈیو سامنے آئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنی والی ویڈیو میں چنئی شہر میں تیز بارش کا منظر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چنئی میں موجود نمائندہ ہم نیوز نے بتایا ہے کہ صبح تک بارش کی امید نہیں تھی اور درجہ حرارت بھی 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ اس وقت چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم کو گہرے بادلوں نے گھیرا ہوا ہے۔

نمائندہ ہم نیوز نے مزید بتایا کہ مقامی لوگوں کے مطابق بارش اگر ہوئی تو زیادہ دیر جاری نہیں رہے گی۔ چنئی میں بادلوں کے ساتھ سورج کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے جس کی وجہ سے مکمل میچ دیکھنے کی توقع کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں