سائفر کیس، مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

پی ٹی آئی

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈہم انویسٹی گیشن ٹیم)سائفر انویسٹگیشن ٹیم نے تحقیقات کیلیے 32 دنوں کو لاک کیوں کیا، ہم انویسٹگیشن ٹیم نے سائفر تحقیقات کی اندرونی کہانی حاصل کرلی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سات مارچ 2022 سے نو اپریل 2022 تک کے عرصے کو سائفر تحقیقات کا محور بنایا، دومرکزی ملزمان کی ملاقاتیں اور میٹنگز سائفر انویسٹگیشن ٹیم کی تحقیقات کا فوکس رہیں۔

سائفر کیس کی تحقیقات، سابق سیکریٹری خارجہ کے بیان کی تفصیلات سامنے آگئیں

ذرائع کے مطابق سائفرانویسٹگیشن ٹیم نے گیارہ ماہ میں 76 اہم شخصیات سے پوچھ گچھ کی، ایف آئی اے کی سی ٹی ڈبلیو ونگ نے سات اداروں کے تعاون سے سائفر کیس تیار کیا۔

اس حوالے سے چار اداروں کے 37 سرکاری اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے گئے۔

اصل خفیہ سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ میں محفوظ ہے، بڑا انکشاف

سرکاری ذرائع کے مطابق  وزارت خارجہ کے کرپٹو سنٹر نے سائفر کے متعلق تمام شواہد پیش کیے،  27 اشخاص کو گواہان کے طور پر شامل کیا گیا، 8 گواہان کو سٹار وٹنس کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

جن میں اعظم خان، اسد مجید، سہیل محمود، فیصل ترمزی، نعمان بشیر، عمران سجاد، جواد چٹھہ اور حسیب بن عزیز سلطانی گواہان ہوں گے۔

خیال رہے کہ سائفر کیس میں چئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مرکزی ملزم نامزد ہیں۔


متعلقہ خبریں