ورلڈکپ: ایک اور اپ سیٹ ہونے کو تیار، سری لنکا کیخلاف انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

ورلڈکپ: ایک اور اپ سیٹ ہونے کو تیار، سری لنکا کیخلاف انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا پچیسواں میچ آج کھیلا جارہا ہے۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بینگلورو کے چنسوامی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

انگلینڈ کے بلے بازوں کی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کارکردگی مایوس کن رہی۔ انگلینڈ کے 7 کھلاڑی 30 اوورز سے پہلے ہی پویلین لوٹ گئے۔ اوپننگ بلے باز ڈیوڈ ملان 28 اور جونی بیرسٹو 30 رنزن بنا کر آوٹ ہوئے۔

ورلڈکپ اسکواڈ کیلئے کپتان اور چیف سیلکٹر کو فری ہینڈ دیا گیا تھا، پی سی بی

سری لنکا کی طرف سے اینجیلو میتھیوز، لاہیرو کمارا اور کاسن راجیتھا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اگر آج سری لنکا کے خلاف میچ ہارتی ہے تو سیمی فائنل تک رسائی کے تمام آپشنز تقریباً ختم ہوجائیں گے۔ دوسری طرف سری لنکا کے میچ جیتنی کی صورت میں سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔


متعلقہ خبریں