کہا گیا پیپلز پارٹی سے بات نہیں کریں گے، ہم اسرائیل والے تو نہیں، مراد علی شاہ

کہا گیا پیپلز پارٹی سے بات نہیں کریں گے، ہم اسرائیل والے تو نہیں، مراد علی شاہ

سابق وزیراعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی وجہ سے سندھ والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن جلد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مسائل کا حل شفاف انتخابات ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اگر جنوری کے آخر کی تاریخ دے دی جائے تو بے چینی کم ہو جائے گی۔

سندھ، سیلاب فنڈ کٹوتی، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کہا گیا پیپلز پارٹی سے بات نہیں کریں گے، ہم اسرائیل والے تو نہیں۔ سندھ کے عوام نگران حکومت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ نگران حکومت کا دورانیہ بڑھا تو مسائل پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے سیلاب کے بعد بہترین کام کیا۔ سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دے رہے ہیں، تقریباً 21 لاکھ گھر بن رہے ہیں جن میں سے 4 لاکھ کے قریب گھر تعمیر ہو چکے ہیں۔

نوازشریف کو ویلکم کہتے ہیں ، پیپلز پارٹی:سیاسی جماعتوں کے درمیان چپقلش ملک کیلئے نقصان دہ ہے، جے یو آئی

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ نوری آباد پاور پلانٹ بے بنیاد کیس ہے، آج بھی ہمیں 28 نومبر کی تاریخ ملی ہے۔ سندھ حکومت کا ایک پلانٹ کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں