ورلڈ کپ میں بدترین باؤلنگ کا ریکارڈ نیدرلینڈز کے کھلاڑی نے اپنے نام کر لیا


نئی دہلی: ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے باؤلر باس ڈی لیڈے نے بدترین باؤلنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ جس میں آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑے مارجن سے نیدرلینڈز کو شکست دی۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے 399 رنز بنائے جس کے جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 90 رنز ہی بنا سکی اور اسے 309 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا کے 2 بلے باز ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں سینچریاں اسکور کیں جبکہ اسٹیون اسمتھ 71 اور مارنوس لبوشین نے 62 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ :آسٹریلیا کی جیت کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

نیدرلینڈز کے باؤلر باس ڈی لیڈے میچ کے دوران سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز میں 115 رنز دے کر ایک روزہ میچ کی تاریخ کا سب سے مہنگا باؤلنگ اسپیل کرانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ورلڈ کپ میں سب سے بدترین باؤلنگ کا ریکارڈ آسٹریلیا کے مک لیوس کا تھا جنہوں نے 2006 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 113 رنز دیئے تھے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی۔


متعلقہ خبریں