سری لنکاکا پاکستان سمیت 7 ملکوں کیلئے ویزا فری انٹری منظور

plane

سری لنکن حکومت  نے پاکستان سمیت 7 ملکوں کے شہریوں کیلئےویزافری انٹری کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سری لنکا کی کابینہ نے بھارت، چین، ،روس، ملائیشیا، جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کو 31 مارچ 2024 تک ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر مفت ویزا جاری کرنے کی منظوری دی۔

اس حوالے سے سری لنکن وزیر خارجہ نے ایک بیان  میں کہا ہے یہ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے جس کے تحت 31 مارچ 2024 تک 7 ممالک کی عوام کے لیے مفت ویزا کی سہولت دی گئی ہے۔

عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا فیس ختم کر دی

رواں سال مارچ کے مہینے میں  سری لنکن وزیر خارجہ علی صابری نے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی میں سب سے اہم ہیں۔

ان ممالک کے زائرین اب سری لنکا کے لیے بغیر کسی معاوضے کے ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں