سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے بیان پر اسرائیل سیخ پا


نیویارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس کے فلسطین کی حمایت میں بیان پر اسرائیل سیخ پا ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بیان پر اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے احتجاجاً انتونیو گوتیرس سے ملاقات سے انکار کر دیا۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے بھی انتونیو گوتیریس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا تھا کہ حماس کے حملے خلا میں نہیں ہوئے جبکہ فلسطینیوں کو 56 سال حبس زدہ قبضے کا شکار بنایا گیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے کو دہشت گرد کارروائی قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں