سعودی عرب کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے اور غزہ میں شہریوں کے لیے فوری امداد پہنچائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم ہونا چاہیے کیونکہ مسائل کے منصفانہ حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکیوں پر حملہ کیا گیا تو کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، امریکہ

دوسری جانب گزشتہ رات اسرائیل کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری رہا جس میں مزید 110 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد فلسطین میں شہدا کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری اور میزائل حملوں نے غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں