بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارش (rain)

ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک  کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم اس دوران گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بے اعتبار موسم کے سبب وادی سون کے کسان مشکلات کاشکار

رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔

تاہم جمعہ سے جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ،اتواراور سوموار کو بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

جبکہ کشمیراورملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک  کیساتھ بارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں