سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد

احتساب عدالت

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔عدالت نے دونوں رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔

چیئرمین  پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کر لیے۔

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا

اس سے قبل 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم اس وقت تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے چالان کی کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا گیا تھا، پی ٹی آئی کے اعتراض کے بعد فردِ جرم کی تاریخ  23 اکتوبر کو مقرر کی گئی تھی۔

آج سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی کے سخت  انتظامات  کیے گئے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔


متعلقہ خبریں